ممبئی میں کورونا وائرس کے 155 نئے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد تین ہزار سے زائد ہوگئی۔
شہر میں اس وائرس سے مزید سات مریضوں کے فوت ہونے کی اطلاع ہے جس کے بعد کل اموات 138 ہوگئی ہے۔
ممبئی میں وائرس سے متاثرین کی تعداد 3,090 ہوگئی۔ یہاں گذشتہ چار دنوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
بی ایم سی کے مطابق مزید 84 مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ اب تک 394 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ممبئی کا سلم علاقہ دھاروی کورونا وائرس کا سنگین ہاٹ اسپاٹ علاقہ بنا ہوا ہے۔ اس علاقہ سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 30 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک صرف دھاروی علاقہ میں 11 افراد کی موت ہوچکی ہے۔