کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے پر غور کرتے ہوئے اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر کے نجی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور میونسپل اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
دو دنوں میں مریضوں کی کل تعداد 3260 رجسٹرڈ کی گئی جبکہ فوت ہونے والوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ دو دنوں میں ہزاروں کی تعداد پار کرتے ہوئے مریضوں کی سنگین صورتحال کے تحت ممبئی میونسپل کارپوریشن نے پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد 12500 سے بڑھا کر 18000 کرنے پر مہر لگا دی ہے۔
اگلے دن دنوں میں مضافاتی اسپتالوں میں کورونا کے لئے 491 بستر شروع کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے صرف ممبئی میں مریضوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار کو عبور کر گئی۔
ممبئی کے مضافاتی علاقوں میں کل نو اسپتالوں میں دوبارہ کورونا مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے ایسے اسپتالوں کو دو دن میں بستر مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ اسپتال پیر سے کورونا مریضوں کو داخل کرنا شروع کردیں گے۔ ممبئی میں جن اسپتالوں میں کورونا مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
مزید پڑھیں:
کیا آپ نے کبھی آگ کا دریا دیکھا ہے ؟
بھگوتی اسپتال، کے بی بھابھا (کرلا)، ماں اسپتال (چیمبور)، مدن مالویہ اسپتال (گونڈی)، راجہ واڑی اسپتال (گھاٹکوپر)، ایم ٹی اگروال (ملنڈ)، کے بی بھابھا اسپتال (باندرہ)، سی کے پاٹل اسپتال (ملاڈ)، ڈاکٹر امبیڈکر اسپتال (شتابدی، کاندیولی)۔