ETV Bharat / state

مہاراشٹر:کورونا کے سرگرم معاملے تین لاکھ سے متجاوز

ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 70.90 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 2.73 فیصد ہے۔

مہاراشٹر:کورونا کے سرگرم معاملے تین لاکھ سے متجاوز
مہاراشٹر:کورونا کے سرگرم معاملے تین لاکھ سے متجاوز
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 6:00 AM IST

ملک میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں انفیکشن کے 24619 نئے معاملے درج ہونے سے جمعہ کی شب متاثرہ افراد کی تعداد 11.45 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور فعال کیسز تین لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند افراد کی تعداد میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی تعداد 4627 مزید بڑھ کر301752 ہوگئی ہے۔ اس دوران 19522 مزید مریضوں کے صحت مند ہونے سے انفیکشن سے آزاد ہونے والوں کی تعداد کو 812354 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 1145840 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 398مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 31351 ہوگئی ہے۔

ریاست میں پیر کو چھوڑکر گزشتہ دنوں 20 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ بدھ کے روز 23365، اتوار کو کورونا کے 22543، ہفتہ کو 22084 اور جمعہ کے روز 24886 نئے کیسز آئے تھے۔

ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 70.90 فیصد تک جا پہنچی ہے، جبکہ اموات کی شرح 2.73 فیصد ہے جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ریاست میں مہاراشٹرا سے کورونا انفیکشن اور اس کی وجہ سے ہونے والی موت کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ فعال معاملات بھی اسی ریاست میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراشٹر: ایس ٹی بس کی تمام سیٹوں پر مسافروں کو بٹھانے کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.