ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 423 نئے کیسز - کورونا وائرس

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 27712 مریض سامنے آئے ہیں، 792 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں، 21210 صحتیاب ہوئے ہیں اور زیر علاج 5710 مریض ہیں۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 11:08 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، 11 آگست کی رات کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 423 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں روزآنہ اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27712 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان نظر آ رہی ہے۔

ضلع میں 792 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 21210 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 5710 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے، مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.