مہاراشٹرکے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورچھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ خطہ کے ہیلتھ افسران نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
خطہ کے سبھی ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے سب سے زیادہ ضلع اورنگ آباد متاثررہا جہاں کورونا وائرس کے 297 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔
اس کےبعد ضلع جالنا میں 178 نئے کیسزاوردو اموات ، ضلع لاتورمیں 82 اورضلع ناندیڑمیں 80 نئے کیسزکے ساتھ ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ضلع بیڈ میں 77، ضلع پربھنی میں 70، ضلع ہنگولی میں 46 اور ضلع عثمان آباد میں 28 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ہنگولی کے ضلع مجسٹریٹ نے یکم سے 7 مارچ تک پورے ضلع میں کرفیو نافذ کردیا ہے، اورنگ آباد میں نائٹ کرفیو اور لاتور میں دو روزہ عوامی کرفیو پہلے ہی سے نافذ ہے۔