گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 854 نئے کیسز درج ہوئے اور مزید 39 مریضوں کی موت ہوگئی۔محکمہ صحت نے یہ اطلاع دی۔
تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق خطےکے آٹھ اضلاع میں جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ضلع لاتوررہا۔ جہاں 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور نو مریضوں کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد ضلع نانڈیر میں 180 نئے کیسز اور آٹھ اموات ، ضلع اورنگ آباد میں 175 نئے کیسز اور سات اموات ، ضلع بیڈ میں 111 نئے کیسز اور 7 اموات، ضلع عثمان آباد میں 98 نئے کیسز اور پانچ اموات ، ضلع ہنگولی میں 15 نئے کیسز اور دو اموات، ضلع پربھنی میں 53 نئے کیسز اور ایک کی موت اور ضلع جالنہ میں 30 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ہوگئی۔