ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے اجنتا اور ایلورا میں سیاحت متاثر - اورنگ آباد میں ایک بڑی آبادی سیاحتی پیشے سے جڑی ہوئی ہیں

اورنگ آباد کو مہاراشٹر کی سیاحتی دارالحکومت کا درجہ حاصل ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کے چلتے اورنگ آباد کے سیاحتی مقامات سونے پڑے ہیں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ گراوٹ درج کی گئی ہے جس کے سبب ٹوریزم انڈسٹری پوری طرح سے ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ۔

کورونا وائرس  سے اجنتا اور ایلورا میں سیاحت متاثر

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 9:02 PM IST

دنیا بھر سے لوگ غار ہائے ایلورہ اجنٹا اور بی بی کا مقبر پن چکی دیکھنے کے لیے اورنگ آباد کا رخ کرتے ہیں غیر ملکی سیاحوں میں ایک بڑی تعداد جاپان، کوریا، تھائی لینڈ اور بودھ ازم سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ہوتی ہیں لیکن حکومت ہند نے ان ممالک کے سیاحوں کے ویزا منسوخ کردیئے ہیں جس کے سبب ستر سے اسّی فیصد غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر روک لگ گئی ہے اور ماہانہ پانچ سے چھ کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔

کورونا وائرس سے اجنتا اور ایلورا میں سیاحت متاثر

اورنگ آباد میں ایک بڑی آبادی سیاحتی پیشے سے جڑی ہوئی ہیں ان میں ہوٹل مالکان،ٹور آپیرٹرس، ٹوریسٹ گائیڈ، نوادرات کے بیوپاری، سلک شورومز اور چھوٹے کاروباری غرض ہر کوئی کسی نہ کسی طرح اس پیشے پر انحصار کرتا ہے ایسے تمام افراد اب بے روزگار ہوچکے ہیں ان کے کاروبار پوری طرح ٹھپ ہوچکے ہیں اکا دکا بیرونی سیاح نظربھی آرہے ہیں تو ان کے زیادہ تر ساتھی واپس اپنے ملک جاچکے ہیں ۔ اس صنعت سے وابستہ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.