ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 10 ستمبر کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 437 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27289 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان ہے۔
خیال رہے کہ ضلع میں 782 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 20794 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جاچکے ہیں، تاہم 5530 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔
مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں،ؤ۔
سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد میں کئی جگہ ہاٹ سپاٹ زون بنائے گئے ہیں، کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کردیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔