ETV Bharat / state

کورونا مریضوں سے زیادہ پیسہ لینے والے ہسپتالز کو انتباہ - مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی

تھانے میونسپل کارپوریشن نے ایک سکواڑ تشکیل دیتے ہوئے کووڈ-19 متاثرہ مریضوں سے زیادہ چارج وصولنے والے ہسپتالز کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تھانے میونسپل کارپوریشن نے ایک سکواڑ تشکیل دیتے ہوئے کووڈ-19 متاثرہ مریضوں سے زیادہ چارج وصولنے والے ہسپتالز کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 5:21 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میونسپل کارپوریشن نے گذشتہ دنوں سبھی ہسپتالز کے باہر کورونا متاثر مریضوں کے علاج کے لیے حکومت اور کارپوریشن کی جانب سے طے شدہ ریٹ کارڈ کو چسپاں کرنے کا حکم دیا تھا۔

کورونا مریضوں سے زیادہ پیسہ لینے والے ہسپتالز کو انتباہ

اس ہدایت نامے پر کچھ ہسپتالز نے عمل کیا اور کچھ نے ایسا لگایا کہ وہ دکھائی ہی نہیں دیتا تھا اور کچھ نے اس ریٹ کارڈ کے بعد سے مریضوں پر خرچ زیادہ دکھا کر زیادہ رقم وصول کیا ہے۔

تھانے کے ہسپتالز میں کورونا کے علاج کے نام پر زیادہ پیسے لیے جانے کی شکایت پر سنجیدگی دکھاتے ہوئے تھانے میونسپل کمشنر وپن شرما حرکت میں آئے۔

انھوں نے آڈیٹ محکمہ کے ساتھ میٹنگ لیکر سبھی ہسپتالز کو نوٹس بھیجا کہ اگرچہ انھوں نے کورونا مریضوں سے زائد رقم وصولی ہے تو وہ اس مریض کے اکاونٹ میں رقم واپس کریں ورنہ کاروائی کی جائے گی۔

اس حکم کے بعد سے شہر کے 15 ہسپتالز نے اب تک 196 مریضوں کے اکاونٹ میں تقریباً 27 لاکھ روپے واپس کردیے ہیں،جبکہ اب بھی کئی مریضوں کی مسلسل شکایت ہے ان سے زیادہ بل جارچ کر پیسے لیے گئے ہیں اور ہسپتال کی بل سے اس بات کا انکشاف بھی ہورہا ہے کہ حکومت کی جانب سے طے ریٹ سے زیادہ بلنگ کی گئی ہے جس کے بعد تھانے کارپوریشن کی ایسے ہسپتالز کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

جب کہ ٹی ایم سی نے بتایا کہ ابھی ہم محض نوٹس دے رہے ہیں جو ہسپتال نوٹس ملنے کے بعد کام کررہے ہیں ٹھیک ہے ورنہ جنھوں نے ابھی تک زائد رقم نہیں واپس کی، ان کے یہاں ہماری ٹیم کو مریض سے زائد رقم لینے کا انکشاف ہوا توان ہسپتالز پر سخت کاروائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.