ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے سیاحتی مراکز پر کورونا کے خوف کا سایہ برقرار

اورنگ آباد کے سیاحتی مرکز 'اجنتا کے غار' کو کورونا وبا کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، لیکن دو ماہ گزرنے کے بعد بھی سیاح یہاں آنے سے پرہیز کررہے ہیں۔ سیاحوں کی کمی کی وجہ سے جھوٹے کوروباریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مہاراشٹر کے سیاحتی مراکز پر ابھی بھی کورونا خوف

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 8:31 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع سیاحتی مرکز اجنتا کے غاروں کو کورونا وبا کے بعد دسمبر 2020 سے ہی کھول دیا گیا ہے لیکن کورونا کی دہشت کی وجہ سے دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی سیاح یہاں کا رخ کرنے سے پرہیز کررہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں اس سیاحتی مقام کے آس پاس رہنے والے جھوٹے کوروباریوں کو شدید مشکلات سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔

اورنگ آباد کو مہاراشٹر کی سیاحتی راجدھانی کہا جاتا ہے۔ یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے ملک اور دنیا بھر سے لوگ اورنگ آباد کا رخ کرتے ہیں۔ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے گزشتہ سال سبھی سیاحتی مراکز کو بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم 2020 کے دسمبر ماہ میں ان تمام مراکز کو مرحلے وار طریقے سے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ لیکن دو ماہ گزرنے کے بعد آج بھی سیاح اورنگ آباد کے تاریخی اور سیاحتی مراکز کا رخ نہیں کر رہے ہیں۔ سیاحوں کی کمی یہاں کام کرنے والے چھوٹے کاروباریوں پر بھاری پڑ رہی ہے۔

ویڈیو

سیاحتی مقام غار ہاۓ اجنتا کا شمار دنیا کے عجائب میں بھی ہوتا ہے۔ پہاڑوں کو تراش کر بنائی گئی ان غاروں کو دیکھنے کے لیے روزانہ ہزاروں سیاح آتے تھے لیکن آج یہاں ویرانی پھیلی ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.