اورنگ آباد میں دن بدن کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کو نظر میں رکھتے ہوئے سرکاری محکموں کی جانب سے کڑے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جو لوگ حفاظتی تدابیر سے متعلق کوتاہی برت رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا گیا۔
پولیس کمشنر اور میونسپل کمشنر نے انتباہ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باوجود اورنگ آباد شہر میں حالات ابھی بھی قابو میں ہیں تاہم عوام کی جانب سے اگر بے احتیاطی برتی جاتی ہے تو حالات سنگین ہوسکتے ہیں‘۔
حکام نے عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ شادی بیاہ تقریب میں کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر شادی خانہ کو سیل کرنے کا بھی انتباہ دیا گیا۔ واضح رہے شہر میں شیوجینتی ریلی کو بھی منسوخ کردیا گیا۔