ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 22 ستمبر کی شام ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 358 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 31443 ہوگئی ہے ۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔ضلع میں 886 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ اور 24506 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 6051 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیمسٹری جیسے سبجیکٹ کو کھیل کی مدد سے آسان بنانے والی خاتون