ریاست مہاراشٹر کے ممبرا پولیس اسٹیشن میں تعینات سینئر پولیس انسپکٹر گزشتہ دنوں کورونا وائرس وبا کے شکار ہوگئے تھے۔ کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن اب وہ کورونا وائرس سے جنگ جیت کر ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔
ممبرا پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مودھوکر کڈ گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔ اس بات کی تصدیق ہوتے ہی پورے پولیس محکمہ میں زبردست ہنگامہ مچ گیا تھا اور ایک کے بعد ایک ممبرا پولیس تھانہ میں تعینات کئی پولیس اہلکار کورونا وبا سے متاثر ہوگئے تھے۔
کورونا سے جنگ جیت کر جب وہ واپس لوٹ رہے تھے تو ممبئی کے ملنڈ ٹول ناکہ پر تھانے پولیس کے اعلیٰ افسران اور پولیس اہلکار نے پھولوں کی بارش کر تالیوں سے انکا استقبال کیا۔ جس کے بعد مدھوکر یہاں سے اپنے آبائی وطن ناسک روانہ ہوگئے۔