ETV Bharat / state

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ جاری - بھارت کورونا نیوز

ملک کی بعض ریاستوں میں گذشتہ کچھ دنوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور اس دوران ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Corona active cases continue rise in india
ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ جاری
author img

By

Published : Mar 16, 2021, 12:09 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 4170 کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس میں پیر کے روز 8718، اتوار کے روز 8522 اور ہفتے کے روز 4785 کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔

دریں اثناء کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 131 درج کی گئی۔ یہ تعداد پیر کے روز 118، اتوار کے روز 158، ہفتے کے روز 140، جمعہ کے روز 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 درج کی گئی تھی۔

اس دوران ملک میں اب تک تین کروڑ 29 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24492 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ نو ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20191 مریض صحتیاب ہوئے‘ مجموعی طور پر اب تک 11027543 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 4170 کے اضافے کی وجہ سے بڑھ کر 223432 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 131 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 158856 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا ریکوری ریٹ 96.64 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.95 فیصد جبکہ اموات کی شرح ہنوز 1.39 فیصد ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد مزید 4332 بڑھ کر 131812 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 10671 مریض صحتیاب ہوئے‘ مجموعی طور پر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 21،44،743 ہو گئی ہے جبکہ مزید 48 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 52909 ہو گئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز مزید 2420 کم ہو کر 27357 بچے ہیں اور 3463 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو مات دینے والوں کے اعداد و شمار 10 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہو گئی جبکہ مزید 11 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 4407 ہو گئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 496 سے بڑھ کر 8879 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12397 اور اب تک 939928 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد مزید 392 بڑھ کر 11942 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 181532 ہو گئی ہے جبکہ 6099 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں مزید 92 فعال کیسز کے بڑھنے سے 4098 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 309979 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں وہیں مزید سات افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3897 ہوگئی ہے۔

ریاست گجرات میں فعال کیسز کی تعداد 295 بڑھ کر 4717 ہوگئی ہے اور اب تک 4425 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 2،69،955 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز 284 بڑھ کر 5024 ہو گئی ہے اور اب تک 260477 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ اس مہلک وبا سے 3890 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 1443 رہ گئے ہیں۔ اس ریاست میں 103 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے مہلک وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 883380ہو گئی ہے جبکہ 7185 افراد کی موت ہوئی ہے۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں فعال کیسز کی تعداد 1838 رہ گئی ہے اور اب تک یہاں 4748 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 5.94 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

بہار میں فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 328 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے 1552 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 261171 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

ملک میں اب تک ’کووڈ19‘سے ریاست راجستھان میں 2790، جموں وکشمیر میں 1974، اوڈیشہ میں 1918، اتراکھنڈ میں 1704، آسام میں 1099، جھارکھنڈ میں 1093، ہماچل پردیش میں 1010، گوا میں 807، پدوچیری میں 807، تری پورہ میں 391، منی پور 373، چنڈی گڑھ میں 358، میگھالیہ میں 148، سکم میں 135، لداخ میں 130، ناگالینڈ میں 91، انڈمان اینڈ نکوبار میں 62، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں 10، دادر ناگر حویلی اور دمن دیو میں دو اور لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.