ETV Bharat / state

تھانے : پولیس اہلکار پر اچانک حملہ - تھانے میں پولیس پر حملہ

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں پولیس اہلکار پر غیر قانونی شراب بنانے افراد نے اس وقت حملہ کر دیا جب کہ وہ تفتیش کرنے گئے تھے۔

جرم
جرم
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:07 PM IST

تھانے ضلع کے ساہوپور تعلقہ میں پولس اہلکاروں اور ہوم گارڈ کے جوانوں پر ہتھیاروں سے لیس بھیڑ نے اس وقت حملہ کردیا جب یہ ٹیم شراب کی بھٹیوں پر چھاپے مارنے گئی۔

اس غیر متوقع حملہ میں چھ پولس اہلکار زخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ دلیپ گوڈبولے نے یواین آئی کو بتایا کہ پولس کی ٹیم کے ساتھ ہوم گارڈ کے جوان شراب کی بھٹیوں پر چھاپہ مارنے کے لئے بدھ کو سرلامبا گاؤں گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہتھیاروں سے لیس 35 لوگوں کی بھیڑ جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، ٹیم پر حملہ کردیا۔

پولس اہلکار ندی کے کنارے شراب کی بھٹیوں پر چھاپے ماررہی تھی تبھی بھیڑ نے ان پر حملہ کردیا۔

حملہ آوروں کے پاس دھاردار ہتھیار تھے ۔ بھیڑ نے ٹیم پر پتھراؤ بھی کیا۔

مسٹرگوڈبولے نے بتایا کہ بھیڑ نے 28سالہ سب انسپکٹر کے این والپ اور ہوم گارڈ کے جوان سنتوش ہومنے پر کلہاڑی سے حملہ کردیا اور انہیں سنگین چوٹیں آئی ہیں۔ابھی دونوں کو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈپٹی پولس کمشنر نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک دو کانسٹبل اور ہوم گارڈ کے جوان بھی حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔

پولس نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشتعل بھیڑ نے بعد میں پولس کی جیپ پر پتھراؤ کیا جس سے جیپ کے آگے کا شیشہ اورکھڑکی اور وائرلیس آلات کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈپٹی پولس کمشنر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ہوم گارڈوں پر اپنا غصہ اتارا کیونکہ پولس کی قیادت میں ہوم گارڈ کےجوانوں نے شراب کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا تھا۔

پولس نے بھیڑ کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور جانچ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.