ETV Bharat / state

Cooler Business Affected In Aurangabad گرمی میں بارش کی وجہ سے کولر کا کاروبار متاثر - بارش کی وجہ سے کولر کا کاروبار متاثر

اورنگ آباد میں بے موسم برسات کی وجہ سے اس مرتبہ گرمیوں میں کولر کی مانگ میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کولر کا کاروبار کرنے والے افراد پریشان ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 7:31 AM IST

Updated : Apr 30, 2023, 12:33 PM IST

گرمی میں بارش کی وجہ سے کولر کا کاروبار متاثر

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بے موسم برسات کی وجہ سے کسانوں کی فصل پری طرح سے برباد ہوگئی ہے تو وہیں کولر سے جڑے کاروبار افراد بھی پریشان ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ بے موسم برسات کی وجہ سے شہر میں گرمی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ان کے کولر کاروبار پر اثر پڑا ہے۔ گرمی کے مہینے میں جہاں ہزاروں لاکھوں کولر فروخت ہو جاتے تھے وہ آج فروخت نہیں ہو رہے ہیں دکانوں میں سناٹا ہے جس کی وجہ سے کولر کاروباریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

کولر کاروباریوں کا کہنا ہے کہ جس گرمی کے مہینے میں دوکانوں میں پیر رکھنے کے لئے جگہ نہیں رہتی تھی اور گراہکوں کا ہجوم دکانوں پر ہوتا تھا آج یہی دکانوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے جب ان کاروباریوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ شہر میں موسم کا مزاج بدلا ہوا ہے جس وقت تیزدھوپ رہتی تھی اس وقت بارش آرہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ کولر نہیں خرید رہے ہیں۔ ان کولر کاروباریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے دنوں میں کولر فروخت ہونے والی گلی میں ہزاروں کی تعداد میں کولر فروخت ہوتے تھے جس سے سبھی کاروباری کا لاکھوں روپے کا کاروبار ہوتا تھا لیکن آج دوکان میں لاکھوں روپے کا کولر پڑا ہوا ہے لیکن خریدار نہیں ہے۔ وہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کولر میں لگنے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب کولیر کا دام بھی بڑھا ہے۔ کولر کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال ان کے کولر مہاراشٹر بھر میں فروخت ہوتے تھے ساتھ ہی الگ الگ ریاستوں میں بھی اورنگ آباد شہر کے کولر کی مانگ تھی لیکن اس مرتبہ حالات مختلف ہے اور اب اتنی پریشانی ہو رہی ہے کہ کولر نہیں فروخت ہو رہے ہیں۔انہیں دکانوں کا کرایہ ادا کرنا ہے جس کی وجہ سے کولر کاروبار کرنے والے پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Heavy Rain in Aurangabad بے موسم بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ

Last Updated : Apr 30, 2023, 12:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.