ETV Bharat / state

بھیونڈی: فلائی اوور کے افتتاح کو لیکر تنازع - ممبئی کی خبریں

بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیش چوگلے نے فلائی اوور تقریب کے دعوت نامے میں ان کے نام کی عدم شمولیت پرشدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔

بھیونڈی: فلائی اوور کے افتتاح کو لیکر تنازع

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 2:37 AM IST

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے کلیان ناکہ سے سائی بابا تک ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعہ نو تعمیر شدہ فلائی اوور افتتاح سے قبل تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔

بھیونڈی: فلائی اوور کے افتتاح کو لیکر تنازع

اس فلائی اوور کے افتتاح کو لیکر مئیر پرتیبھا ولاس پاٹل کے فیس اکاونٹ پر ہفتے کی صبح ایک پوسٹر اپ لوڈ ہونے بعد سے شہر میں زبردست سیاسی ہنگامہ ہوا۔

آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کے نام سے منسوب نو تعمیر فلائی اوور کا وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ہاتھوں 21 ستمبر کو افتتاح کی جانکاری مئیر شہر نے دیتے ہوئے فیس بک اکاؤنٹ پر اسکا پوسٹر اپ لوڈ کیا۔ جس میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، نگراں وزیر ایکناتھ شندے, رکن پارلیمان کپل پاٹل ،رکن اسمبلی حلقہ مہیش چوگلے میئر پرتیبھا ولاس پاٹل اور ڈپٹی میئر عمران والی محمد خان تصویر والی اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہی شہر کے مسلمانوں نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس پوسٹ پر سوال کرنا شروع کردیا کہ آخر مقامی رکن اسمبلی رئیس شیخ کا نام اس تصویر میں کیوں نہیں ہے؟

شہریان نے سوال کیا کہ عوام کے ذریعے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی کے ساتھ ایسا تعصب کیوں کیا جارہا ہے۔ دعوت نامہ کے تنازع پر شہر کے سیاسی حلقوں میں پورے دن تصویر اور رکن اسمبلی کے نام نہ شائع ہونے کو لیکر بحث کا بازار گرم رہا۔ ہر کوئی اس عمل کو سیاسی رقابت تعصب، مسلم دشمنی کے نظریہ سے دیکھ رہا ہے۔ مسلم رکن اسمبلی کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر زبردست شدت اختیار کرچکا ہے۔ اس دعوت نامہ کے تنازع پر رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہاکہ انکے پروٹوکول کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ جس کو لیکر انہوں نے ایم ایم آر ڈی سے لیکر ودھان سبھجا اسپیکر تک کو مکتوب بھیجا۔بعد ازیں دیر شام ایم ایم آر ڈی اے نے اس افتتاحی تقریب کو ملتوی کردیا۔

دوسری جانب دوپہر تقریباً ایک بجے بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیش چوگلے نے فلائی اوور کی تقریب کے دعوت نامہ میں نام نہ ہونے کو لیکر شدید ناراضگی کرتے ہوئے اس کا افتتاح کردیا۔

ڈپٹی میئر عمران خان کے مطابق اس طرح کی کوئی تقریب ہونے والی تھی اس کی انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے. جبکہ ایم ایم آر ڈی نے اس تقریب کے ملتوی کرنے کو لیکر باقاعدہ مکتوب جاری کیا اس سے صاف ہوگیا ہے کہ یہ تقریب ہونے والی تھی مگر دعوت نامہ کے تنازع کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیاہے۔

وہیں کانگریس پارٹی اقلیتی شعبہ کے ترجمان سینئر رہنما اقبال صدیقی نے فیس بک پر اس متنازع دعوت نامہ کو آپ لوڈ کر لکھا کہ اگر کارپوریشن نے آفیشل اس طرح کا دعوت نامہ یا ہورڈنگ تیار کیا ہے جس میں رکن اسمبلی کا نام نہیں ہے تو وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی تردید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.