ETV Bharat / state

دہلی فساد: ممبرا کے شاہین باغ کی خواتین نے رکھے روزے

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 9:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبرا کے شاہین باغ میں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ 36 دن سے بدستور جاری ہے۔

دہلی فساد: ممبرا کے شاہین باغ کی خواتین نے رکھے روزے
دہلی فساد: ممبرا کے شاہین باغ کی خواتین نے رکھے روزے

خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے پہنچے معروف سماجی کارکن ونئے دوبے نے کہا کہ 'جس مورچہ کو خواتین سنبھال لیں اس میں کامیابی یقینی ہے لیکن اس کے لیے تاخیر یا پریشانی کا سامنا بھی کرنے کی ہمت رکھنی ہوگی۔

دہلی میں ہوئے فساد کے لیے ممبرا شاہین باغ کے مظاہرین نے روزے رکھ کر دعائیں کیں اور شاہین باغ کیمپ میں ہی افطار کیا۔

مظاہرین سے مخاطب ہوکر دہلی سانحہ پر دوبے نے کہا 'مجھ پر جتنے بھی ایف آئی آر بن رہا ہے اسے میں فائل کر رہا ہوں اور آئندہ بچوں کو بتاوں گا کہ ملک کے آئین کو بچانے کے لیے مجھے اتنے سارے سر ٹیفکیٹ ملے ہیں۔

دوبے نے کہا کہ 'آج ملک بھر میں 18سو شاہین باغ وجود میں آچکے ہیں اور جس انقلاب میں خواتین شامل ہوں اس میں کامیابی تو ملنی طئے ہے اس کے لیے بھلے ہی وقت لگے لیکن کامیابی یقینی ہے۔

دوبے نے مزید کہا کہ 'اس ملک میں بار بار مسلمانوں کی حب الوطنی پر شک کیا جاتا ہے لیکن ان سے بڑا اس ملک سے محبت کرنے والا کسی اور مذہب میں نہیں ہوگا۔

جمعیت المسلمین کے صدر مولانا قاری شریف صابری نے کہا کہ 'دہلی کا سانحہ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے مسلمان پورے ملک میں امن و امان کے ساتھ دستور کی حفاظت کے لیے احتجاج کر رہا ہے مگر کچھ لوگ اس میں شر انگیزی کر کے اسے بدنام کرنا اور اس احتجاج کو کمزور کرنے کی ناکام سازش کر رہے ہیں لہذا ہمیں ان سے ہوشیار رہتے ہوئے اپنے احتجاج کو جار رکھنا ہوگا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.