ETV Bharat / state

سنجے جھا کانگریس پارٹی سے معطل

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 3:57 AM IST

کانگریس کے سابق ترجمان سنجے جھا کو 'پارٹی مخالف سرگرمیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی' کے سبب پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔

sanjay jha suspended
sanjay jha suspended

راجستھان میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی پر کانگریس قیادت اور حکمت عملی پر تیکھے خیالات کا اظہار کرنے کی پاداش میں سابق ترجمان سنجے جھا کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔

سنجے جھا کو پچھلے مہینے ہی آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا کر ابھیشیک دت اور سادھنا بھارتی کو پارٹی کا قومی میڈیا پینالسٹ مقرر کیا گیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

گزشتہ روز کانگریس پارٹی کی مہاراشٹر یونٹ نے کہا کہ 'کانگریس رہنما اور سابق ترجمان سنجے جھا کو 'پارٹی مخالف سرگرمیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی' کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔

ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کے بارے میں تنقیدی مضمون لکھنے کے ایک ہفتہ بعد انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مہاراشٹر کانگریس کے چیف بالا صاحب تھورات نے ایک بیان میں کہا کہ 'سنجے جھا کو 'پارٹی مخالف سرگرمیوں اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی' کے سبب فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

اپنی معطلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سنجے جھا نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے پارٹی کی معطلی کی خبر پریس ریلیز کے ذریعے ملی بلکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پارٹی مجھے بلا کر کہہ دیتی کہ پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کو پارٹی سے معطل کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ سنجے جھا نے گزشتہ کئی دنوں سے راجستھان میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے بارے میں بھی کانگریس قیادت اور اشوک گہلوت کے خلاف ٹویٹر پر کافی ساری باتیں لکھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.