ETV Bharat / state

Congress sit in Protest Against Central Government: مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاجی دھرنا اور راستہ روکو احتجاج

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 10:35 AM IST

بی جے پی کانگریس سے پرانی دشمنی نکال رہی ہے. آنے والے دنوں میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہے اسی لیے بی جے پی کانگریس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انگریس نے بی جے پی پر بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کانگریس کو نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ Congress sit in Protest Against Central Government

مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاجی دھرنا اور راستہ روکو احتجاج

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت اور آئی ڈی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر ضلع کلکٹر دفتر کے باہر راستے پر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا لیکن پولیس نے کانگریس کارکنان کو حراست میں لے کر پولیس تھانے منتقل کردیا۔ کانگریس کی جانب سے اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا یہ مظاہرہ مرکزی حکومت اور ای ڈی کی کارروائی کی مذمت میں کیا گیا۔ کانگریس لیڈروں نے اس موقع پر راستہ روکنے کی کوشش کی اور خوب ہنگامہ کیا جس کے سبب پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لے گئے مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں۔ Congress sit in Protest Against Central Government

کانگریس لیڈروں کا الزام ہے کہ بی جے پی حکومت صدارتی انتخابات میں کامیابی اور کانگریس کو کچلنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو استعمال کررہی ہے اور راہل گاندھی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ کانگریس نے بی جے پی پر بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کانگریس کو نشانہ بنانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ Protest Against Government and ED۔ کانگریس کے شہر صدر ہشام عثمانی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کانگریس سے پرانی دشمنی نکال رہی ہے عثمانی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں اور بی جے پی کے پاس اکثریت نہیں ہے اسی لیے بی جے پی کانگریس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاجی دھرنا راستہ روکو احتجاج

یہ بھی پڑھیں:

حالیہ دنوں میں ملک میں کئی واقعات ہوئے ہیں اور عوام کے بنیادی سوالات حل نہیں کیے جا رہے ہیں۔ دِن بدن مُلک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، ان تمام چیزوں کو چھپانے کے لیے بی جے پی حکومت مرکزی جانچ ایجنسیوں کا استعمال کر کے کارروائی کر رہی ہے۔ اورنگ آباد کانگریس ضلع صدر کلیان کالے نے کہا کہ اگر اسی طرح مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کے ذریعے مخالفین کو دبانے کی کوشش کریں گی تو آنے والے وقت میں عوام راستے پر اُتر کر حکومت کو ان کی جگہ دکھائیں گے۔ احتجاج کے دوران کانگریسی کارکنان ضلع کلکٹر کے دفتر کے باہر سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، جس کی وجہ سے کچھ دیر تک ٹریفک متاثر ہوئی، بعد میں پولس نے ان تمام کارکنوں کو حراست میں لے کر اورنگ آباد کے سٹی چوک منتقل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.