اورنگ آباد: یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کو جلد از جلد بھارت واپس لانے کے لیے این ایس یو آئی نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کی پالیسیز پر نکتہ چینی کی۔
انھوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ جب تک ملک کے سارے طلبا یوکرین سے واپس نہیں آجاتے تب تک یہ لوگ ہر ممکن طریقے سے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ Congress on Stranded Ukraine Students
یوکرین میں جاری جنگ میں پھنسے تمام بھارتی طلباء کو مرکزی حکومت واپس اپنے مُلک لائے کیونکہ یوکرین میں جنگی صورتحال ہونے کی وجہ سے طلبا بہت خوفزدہ ہیں اور ان کے والدین بھی اپنے بچوں کے لئے پریشان ہیں، اِس لئے حکومت تمام طلباء کو جلد از جلد وطن واپس لائے۔
Anish Khan Death Case: مغربی بنگال حکومت پر طلبا تنظیموں کی برہمی
اورنگ آباد کے شاہ گنج علاقے میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے این ایس یو آئی اور کانگرس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یوکرین میں بہت طلباء پھنسے ہیں لیکن وزیر اعظم اتر پردیش کے انتخابات میں مصروف ہیں اور وہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت یوکرین میں پھنسے سبھی طلباء کو مُلک واپس نہیں لاتی تب تک کہ یہ لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے اور بچوں کو لانے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔