ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کانگریس کارکنان نے راہل گاندھی پر ہو رہی ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ضلع کلکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ اس دوران کانگریس کارکنان نے ای ڈی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ Congress Protest Against ED In Aurangabad
احتجاج کے دوران کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی، ساتھ ہی کانگریس کارکنان نے ای ڈی اور بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان نے راہل گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ای ڈی کے ذریعہ مخالفین کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن عوام کے سامنے مرکزی حکومت کی ساری سچائی سامنے آ چکی ہے اور آنے والے وقت میں عوام بی جے پی کو اپنی جگہ دکھا دے گی۔ Protest Against Government and ED
یہ بھی پڑھیں: Congress Protests in Support of Rahul Gandhi: جے پور میں راہل گاندھی کی حمایت میں احتجاج اور میٹینگ