مالیگاؤں: اس موقع پر کانگریس پارٹی کے مقامی رہنما اعجاز بیگ نے کہا کہ گزشتہ روز ممبئی میں مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کو لیکر کئی وزراء سے ملاقات کی اور خاص طور پر کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کی جانب سے صارفین و صنعتکاروں پر کی جانے والی زیادتیوں اور ظلم سے متعلق بات چیت کی جس کے بعد وزراء نے ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔ اعجاز بیگ نے کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی پر ای ڈی کی کارروائی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کل ریاست بھر میں کانگریس پارٹی کے تمام موجودہ اراکین اسمبلی و عہداران کی قیادت میں جیل بھرو آندولن کیا تھا۔ اور مالیگاؤں میں کانگریس پارٹی کی رابطہ آفس سے ایڈیشنل کلکٹر آفس تک ایک احتجاجی مظاہرہ کا بھی اعلان کیا تھا۔ لیکن کسی وجہ سے آندولن اور احتجاج رد کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Congress Protests in Malegaon: مالیگاؤں میں بجلی کمپنی کے خلاف کانگریس کا احتجاج