کانگریس اور این سی پی رہنما بھی ممبئی میں 22 نومبر کو شیوسینا رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اس کے بعد حکومت سازی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
کانگریس کے سینیئر رہنما پرتھوی چوہان نے گذشتہ روز کہا کہ ہم نے میٹنگ میں اپنی بات چیت کو ختم کردی ہے۔ہم نے بہت سارے معاملات حل کیے اور شیوسینا رہنماؤں سے بھی فون کے ذریعے ہم رابطے میں تھے۔کانگریس این سی پی کی الگ الگ میٹنگ ہوں گی اس کے بعد دوپہر میں مشترکہ اجلاس ہوگا، جس کے بعد ہم ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے اور 22 نومبر کو کانگریس این سی پی اور شیوسینا کی مشترکہ میٹنگ ہوں گی جس کے بعد حکومت سازی کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا گیا تھا، جس میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی، بی جے پی 105، شیوسینا 56، این سی پی 54 اور کانگریس 44 سیٹوں پر جیت درج کی تھی۔