کانگریس کے سینئر رہنما پرتھوی راج چوان نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت مہاراشٹر حکومت کی طاقت کا تعین کرنے کے لیے 27 نومبر کو فلور ٹیسٹ لینے کے سپریم کورٹ کے حکم پر کانگریس-این سی پی-شیوسینا اتحاد مطمئن ہے۔
کل صبح 11 بجے اراکین اسمبلی حلف لیں گے اور شام 5 بجے پرو ٹیم اسپیکر مہاراشٹر اسمبلی میں فلور ٹیسٹ کروائیں گے۔ تینوں سپریم کورٹ کے حکم سے مطمئن ہیں ۔
کانگریس این سی پی اور شیوسینا کی مشترکہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین ججوں کے بنچ نے بی جے پی کے دیویندر فڑنویس کو کل شام 5 بجے تک اکثریت ثابت کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ دیودت کامت نے کہا کہ کھلی رائے شماری کے ذریعے فلور ٹیسٹ لیا جائے گا اور کارروائی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے تینوں فریقوں کے ذریعے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔
فلور ٹیسٹ ایک آئینی طریقہ کار ہے جس کے تحت وزیر اعلی سے ریاستی اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے کہا جاسکتا ہے۔