ETV Bharat / state

بڑے جانوروں کی قربانی اور مساجد میں نماز کا مطالبہ

ریاست مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی میں عیدالاضحی کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی اور مساجد میں نماز کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے ایک وفد نے مقامی افسران کو وزیر اعلی کے نام ایک مکتوب پیش کیا۔

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 8:31 PM IST

بڑے جانوروں کی قربانی اور مساجد میں نماز کا مطالبہ
بڑے جانوروں کی قربانی اور مساجد میں نماز کا مطالبہ

کانگریس پارٹی کے مقامی صدر شعیب اشفاق خان گڈو کی قیادت میں کانگریسی عہدیداران کے ایک وفد نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا اور ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے اور پرانت آفیسر کو عیدالاضحٰی کے موقع پر بڑے جانور بھینس کی قربانی کرنے اور اس دن مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیا اور ایک مکتوب وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے، نگراں وزیر ایکناتھ شندے کو ای میل کیا ہے۔

شعیب اشفاق خان گڈو نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا سے ملاقات کر کے یکم اگست کو عیدالاضحٰی کے موقع پر بڑے جانور کی قربانی اور مساجد میں نماز اس دن دن شہر میں خصوصی صاف صفائی کو لیکر تبادلہ خیال کیا جس پر کمشنر نے کہاکہ ان کی تمام تیاریاں ہے مگر ریاستی حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن ہوگی اس کے مطابق وہ اور کارپوریشن کام کریں گے۔

شعیب اشفاق خان نے کہا کہ بڑے جانور بھینس کی قربانی کو لیکر شہر میں تذبذب کی صورتحال ہے اسی کو لیکر انہوں نے شہر کے تمام اعلیٰ افسران سے ملاقات کر کے وزیراعلیٰ اور نگراں وزیر کو بھی قربانی سے متعلق ایک مکتوب ای میل کیا ہے۔

انہوں نے اپنے اس مکتوب میں افسران اور حکومت کو بتایا ہے کہ اسلام میں قربانی ایک اہم فریضہ ہے اور بکرے پر ایک نام اور بڑے جانور پر سات نام کی قربانی ہوتی ہے اور کئی افراد مل کر کم قیمت میں سنت ابراہیمی کے فرائض کو انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا مسلمان کورونا کے اس دور میں تمام گائیڈ لائن پر عمل کریں گی۔ اس وفد میں اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمین حلیم انصاری، شاف مومن ،اشرف منا، عارف خان، مرزا ذاکر موتی والا، سمیت دیگر کارپوریٹر اور عہدیداران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.