ETV Bharat / state

Nana Patole on NCP: این سی پی، کانگریس کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہی ہے، نانا پٹولے

مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر ناناپٹولے نے کانگریس ہائی کمان سونیاگاندھی سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے خلاف شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی، کانگریس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کام کر رہی ہے۔ Congress Leader Nana Patole Accuses NCP

نانا پٹولے کا راشٹروادی کانگریس پر الزام

author img

By

Published : May 16, 2022, 10:44 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں مہا وکاس آگھاڑی اتحاد جب سے وجود میں آئی ہے تب سے تینوں پارٹیوں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے درمیان کسی نہ کسی معاملے پر اختلافات کی خبریں آتی رہتی ہیں، لیکن ان دنوں مہاراشٹر کی سیاست میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ایک طرف جہاں اپوزیشن بی جے پی اور راج ٹھاکرے مہا وکاس آگھاڑی سرکار کو گرانے کے لیے نئے نئے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں تو دوسری جانب مہا وکاس آگھاڑی میں شامل اتحادیوں کے درمیان نئے نئے تنازعات ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ این سی پی اور کانگریس کے لیڈران جو کبھی ایک دوسرے کے پرانے دوست ہوا کرتے تھے، آج دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔ Congress Leader Nana Patole Accuses NCP

مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے این سی پی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ این سی پی کانگریس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی پی دھیرے دھیرے مہاراشٹر میں کانگریس کو کمزور کرنے کا کام کر رہی ہے۔ Nana Patole on NCP

نانا پٹولے نے کہا کہ اگر این سی پی نے اپنی حرکات کو بہتر نہیں کیا تو آنے والے وقت میں کانگریس بھی اتحاد سے واک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناناپٹولے نے کہا کہ این سی پی نے پہلے بھیونڈی میں پارٹی کے کونسلروں کو توڑا اور انہیں اپنے ساتھ ملایا۔ اس کے بعد امراوتی میں بھی پیٹھ میں خنجر گھونپا، بھنڈارا اور گونڈیا میں بھی اسی طرح کے رجحانات دیکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ این سی پی بالواسطہ طور پر بی جے پی کی حمایت کر رہی ہے۔ میں نے یہ ساری باتیں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو بتا دی ہے۔ نانا پٹولے نے مزیدبتایا کہ مہا وکاس اگھاڑی حکومت مشترکہ کم سے کم پروگرام کے تحت چلانے کے لیے بنائی گئی تھی، لیکن اب اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ این سی پی دوستی کی آڑ میں کانگریس کو دھوکہ دے رہی ہے۔ Congress Leader Nana Patole Accuses NCP

مزید پڑھیں:

  • Nana patole On PM Modi:نانا پٹولے نے وزیراعظم پر سخت تنقید کی

واضح رہے اس سے پہلے بھی کانگریس اور این سی پی کے درمیان رسہ کشی ہوئی تھی جس کے بعد پٹولے نے این سی پی پر پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا تھا کہ پٹولے کو کچھ بھی بولنے سے پہلے اپنا ماضی دیکھنا چاہیے۔ اس سوال پر پٹولے نے کہا کہ پورے مہاراشٹر اور ملک کو معلوم ہے کہ میں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کیوں چھوڑی؟ یہ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس این سی پی کے بارے میں کہنے کو زیادہ نہیں ہے، کانگریس ہائی کمان جلد ہی اس موضوع پر فیصلہ کرے گی۔ نانا پٹولے نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہاراشٹر کانگریس میں تنظیمی سطح پر بھی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پارٹی کے اندر بھی انتخابی عمل کو مکمل کرنا ہوگا۔ پٹولے راجستھان کے اودے پور میں جاری تین روزہ غور و فکر کیمپ میں شرکت کے بعد آج مہاراشٹر واپس آئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.