ETV Bharat / state

Imran Pratapgarhi Visits Malegaon پاورلوم صنعت کو موجودہ حکومت نے برباد کردیا ہے: عمران پرتاب گڑھی - مرحوم حافظ ساجد حسین اشرفی

مالیگاؤں کے انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاب گڑھی نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 9:22 AM IST

پاورلوم صنعت کو موجودہ حکومت نے برباد کردیا ہے: عمران پرتاب گڑھی

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر کے انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ کی جانب ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاب گڑھی اور کانگریس کے دیگر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر مالیگاؤں کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاب گڑھی نے کہا کہ یہ ہماری زمہ داری بنتی ہیکہ ہم پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کریں اور ایسے سماج کیلئے بولیں جسے بنکر برادری کہا جاتا ہے۔ اور ہم نے پارلیمنٹ میں اس بات کو رکھا کہ کھیتی کے بعد سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والی صنعت پاورلوم صنعت ہے جسے موجودہ حکومت نے برباد کردیا ہے۔ کیونکہ حکومت مسلمانوں کی معاشی طور پر کمر توڑ دینا چاہتی ہے۔

عمران پرتاب گڑھی نے اس شعر کے ذریعے حکومت پر تنقید کی کہ یہاں ذرا سی بحث کو دنگا بتایا جاتا ہے، تمام شہروں کو لنکا بتایا جاتا ہے، ہمیں جلاؤ نہیں یاروں ہم وہ کپاس ہے جسے ملا کر ترنگا بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کی دو شخصیت مرحوم قاضی عبدالاحد ازہری اور مرحوم حافظ ساجد حسین اشرفی کے نام سے منسوب ایک شاندار لائبریری کی تعمیر کارپوریشن کی زمین پر بنائی جائے گی۔ عمران پرتاب گڑھی نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب آئین کو پامال کیا جارہا ہے اور جمہوریت کو کچھلا جارہا ہے ایسے وقت میں ہمیں متحد ہوکر ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Lok Sabha Election 2024 سنجے راوت نے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.