ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں 'انڈین ریڈ کراس سوسائٹی' اور 'آدھار ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی' کی جانب سے بابا مستان گروپ کو تہنیت پیش کی گئی۔ ساتھ ہی تدفین کمیٹی کے ذمہ دار رفیق بھائی اور شفیق بھائی کفن والوں کا بھی استقبال کیا گیا۔
کورونا وبا کے دوران جب وبا سے ہلاک ہونے والوں کے رشتہ دار ان سے دور بھاگ رہے تھے ایسے میں اورنگ آباد شہر کے بابا مستان گروپ اور رفیق بھائی، شفیق بھائی کفن والوں کی ٹیم نے سینکڑوں افراد کا ان کے مذہب کے روایت کے مطابق آخری رسومات ادا کی۔
بابا مستان گروپ کا شہر کے تقریباً ایک درجن ہسپتالوں سے ان کا رابطہ تھا، وبائی دور میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر خدمات انجام دینے والی اس ٹیم کا انڈین ریڈ کراس سوسائٹی اور آدھار ملٹی پرپز ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والوں کو تہنیت
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریڈ کراس سوسائٹی کے ذمہ داران نے شفیق بھائی کے گھر پہنچ کر ان کا خیر مقدم کیا، سوسائٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ 'وبائی دور میں جو کارنامہ اِن نوجوانوں نے انجام دیا ہے وہ آپسی بھائی چارے کی بہترین مثال ہے۔'