ETV Bharat / state

Yakub Memon's Grave Issue یعقوب میمن کی قبر پر لائٹس لگانے سے تنازع، پولیس نے لائٹس ہٹوائی

ممبئی بم دھماکہ معاملے پھانسی کی سزا پانے والے یعقوب میمن کی قبر ایل ای ڈی لائٹس کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد بی جے پی نے تنازع کھڑا کر دیا جس کے بعد ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یعقوب میمن کی قبر سے ایل ای ڈی لائٹس کی سجاوٹ کو ہٹوا دیا ہے۔ LED on Yakub Memon's Grave

Yakub Mamon's Grave Issue
یعقوب میمن کی قبر
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 12:49 PM IST

ممبئی: 1993 کے ممبئی دھماکوں کے ملزم یعقوب میمن کو پھانسی کے بعد 30 جولائی 2015 کو ممبئی کے مرین لائنز میں واقع بڑا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یعقوب میمن کی قبر کو سنگ مرمر اور برقی روشنی(ایل ای ڈی لائٹس) سے سجایا گیا تھا۔ اب قبر پر روشنی کرنے کو موضوع بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اعتراض کیا ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یعقوب میمن کی قبر سے ایل ای ڈی لائٹس کو ہٹا دیا ہے۔ Decoration on Yakub Memon Grave

معاملہ کیا ہے: یعقوب میمن کی تدفین کے بعد قبر کو سجایا گیا تھا جو کہ عام بات ہے۔(ہر شخص اپنے مرحوم عزیز و اقارب کی قبر کو سجاتا ہے)۔ یعقوب میمن کی قبر کو سنگ مرمر کے پتھروں سے بنایا گیا ہے۔ ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئیں۔ یہ لائٹس رات کو جلتی ہیں۔ یہ ایک عام بات ہے لیکن اب بی جے پی اسے موضوع بنا کر نیا شوشہ چھوڑنے کے کام میں مصروف ہے۔

اس معاملے میں بڑا ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یہ کوئی سجاوٹ نہیں ہے۔ بڑا قبرستان کے ٹرسٹی شعیب خطیب نے کہا کہ ایسی کوئی سجاوٹ نہیں کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو فی الحال وائرل ہو رہا ہے۔ امکان ہے کہ ویڈیو یا تصویر بڑی رات(شب برات) کی پرانی ویڈیو ہو۔ شعیب خطیب نے یہ بھی کہا کہ عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں ہے جس میں قبر کو سجانے کی ممانعت ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ درست ہے کہ یعقوب میمن کی قبر کو سنگ مرمر سے بنایا گیا ہے۔

بی جے پی کا شیوسینا پر الزام: دوسری جانب یعقوب میمن کی قبر کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی الزامات لگنے لگے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کے دور اقتدار میں یعقوب میمن کی قبر کو مقبرے میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ بی جے پی لیڈر رام کدم نے کہا ہے کہ ادھو ٹھاکرے، شرد پوار اور راہُل گاندھی کو ممبئی کے لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

یعقوب میمن کون ہے: یعقوب میمن کو سنہ 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی اور پھانسی کے بعد یعقوب میمن کو 30 جولائی 2015 ممبئی کے مرین لائنز میں واقع بڑا قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.