ETV Bharat / state

جلوس محمدی، اجازت کے ساتھ رعایت بھی دی جائے گی: ممبئی پولیس - ممبئی کی خبریں

ایڈیشنل کمشنر سینٹرل ریجن گانیشور چوہان نے کہا کہ جلوس محمدی تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس روایت کو برقرا رکھا جائے گا پولس اس پر بھی غور کر رہی ہے کہ کس طرز پر اس کی ہدایات اور نکات جاری کئے جائے ۔

جلوس محمدی، اجازت کے ساتھ رعایت بھی دی جائے گی

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 10:41 PM IST

جلوس عید میلاد النبیﷺسے متعلق جو بھی خلافت کمیٹی کے مطالبہ اور مشاورتی میٹنگ میں طے پایا ہے اس پر غور کیا جارہا ہے۔ یہ جلوس تاریخی نوعیت کا حامل ہے اس میں زیادہ رعایت کے لئے شاید اس کی اجازت نامہ میں تاخیر ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خلافت ہاؤس میں منعقدہ جلوس کمیٹی اور پولس افسران کی میٹنگ میں ایڈیشنل کمشنر ساؤتھ ریجن دلیپ ساونت نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرز پر امسال جلوس کی وہ کیفیت نہیں ہو گی اس میں رعایت ہو گی اور امید ہے کہ جلد ہی گائڈ لائن اور جی او جاری ہو گا۔

ایڈیشنل کمشنر سینٹرل ریجن گانیشور چوہان نے کہا کہ جلوس محمدی تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس روایت کو برقرا رکھا جائے گا پولس اس پر بھی غور کر رہی ہے کہ کس طرز پر اس کی ہدایات اور نکات جاری کئے جائے ۔

جلوس نکالا جائے گا گاڑیوں کی تعداد دس ہونے کا امکان ہے کیونکہ گزشتہ سال صرف ایک گاڑی کو ہی اجازت دی جائے گی۔ سرکار جلد ہی اس معاملہ میں فیصلہ لے گی صحت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی فیصلہ ہو گا۔

ممبئی میں ویکسین لینے کی تعداد زیادہ ہے اس سے اموات کا خطرہ کم ہو گا ویکسین کے بعد بھی کورونا کا خطرہ برقرار رہتا ہے اس لئے احتیاط لازمی ہے ۔

سرفراز آرزو نےکہا کہ آل انڈیا خلافت کمیٹی کا جلوس محمدی تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔ کورونا کی وجہ سے حالات تھوڑے خراب ہو ئے تھے۔ اس وقت بھی گزشتہ سال علامتی جلوس نکالا گیا تھا لیکن اب حالات بہتر ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تبدیلی مذہب اور دراندازی کو روکنے کے لیے قومی شہریت رجسٹر ضروری: بھاگوت

بازاروں میں رونق آگئی ہے صورتحال تبدیل ہو ئی ہے اس کے باوجودہم متمنی ہے کہ سرکار گائڈ لائن جاری کرے، کیونکہ ہم امن پسند شہری ہے اس لئے اس بات کی توقع کرتے ہیں ہم اس پر بھی راضی ہیں کہ سرکار گائڈ لائن نہ نکالنے کے ساتھ صرف جلوس کی اجازت دے۔ ممبئی میں یہ سب سے بڑا اور قدیم جلوس ہے۔

سرفرارز آرزو نے کہا کہ گائڈ لائن میں دس ٹرک کی اجازت ملنے کا امکان ہے اس لئے ہمارے لئے بھی دس ٹرک کی جازت مل سکتی ہے اس پر فی کس دس اور پانچ عاشقان رسول کو جلوس میں شرکت کی اجازت ہو گی ۔

پولس کے لئے ہم زبردستی نہیں کرنا چاہتے اس لئے پولس کو اجازت دینا ضروری ہے جلوس کےتقدس کو برقرار رکھتے ہوئے اس روایت کو برقرار رکھا جائے اسے ہمیں ذہن نشین رکھنا ہے۔ اس مرتبہ بھی جلوس سورتی محلہ کے بجائے ڈنکن روڈ سے ہی گشت کرے گا ۔

مولاناخلیل الرحمن نور ی نے کہا کہ سرکار دیگرمذاہب کے تہوار کے لئے گائڈ لائن جاری کر دیتی ہے لیکن مسلمانوں کے تہواروں میں گائڈ لائن جاری کرنے میں تاخیر سے کام لیا جاتاہے عید میلاد النبی کی اب گائڈ لائن کی ضرورت نہیں ہے اس لئے بلا شرط اجازت دی جائے ۔

سماجی خادم اقبال میمن افیسر نےکہا کہ گزشتہ سال بھی ہم نے جلوس محمدی کا انعقاد کیا تھا امسال ماحول بہتر ہے اس لئے ہمیں اجازت دی جانی چاہئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.