ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کمیونٹی پولیسنگ اور فلاحی تنظیموں نے لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے مضافاتی علاقوں میں جا کر غریب اور مستحق افراد تک ضروری اشیا پہنچائی ہے۔
لاک ڈاون کے دوران اورنگ آباد پولیس کا مثالی چہرہ سامنے آیا ہے، کمیونٹی پولیسنگ کے تحت پولیس افسران اور فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے اورنگ آباد شہر کے مضافات میں اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ لاک ڈاون میں کوئی بھوکا نہ رہے۔
اس کے لیے کمیونٹی پولیسنگ اور فلاحی تنظیمیں مضافاتی علاقوں میں راشن کٹ، ضروری میڈیکل اور دیگر اشیاء تقسیم کیں، اور اورنگ آباد شہر چونکہ ریڈ زون کہلاتا ہے، اس لیے شہر میں ابھی بھی مشروط کاروبار کی اجازت ہے۔