ETV Bharat / state

Commando from PM Modi's Convoy Drowns پی ایم مودی کے قافلے کے کمانڈو کی نہر میں گرنے سے موت

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 7:00 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے میں شامل ایس پی جی کمانڈو کی نہر میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ کمانڈو اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت نہر میں گر گیا جس میں کمانڈو کے علاوہ باقی سب بچ گئے۔

پی ایم مودی کے قافلے کے کمانڈو کی نہر میں گرنے سے موت

ناسک: وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے میں شامل کمانڈوز کے حوالے سے اہم جانکاریاں سامنے آئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے کا ایک کمانڈو پانی میں ڈوب کر گیا۔ کمانڈو چھٹی پر ضلع ناسک میں اپنے گاؤں آیا تھا۔ کمانڈو کی لاش تقریباً 21 گھنٹے بعد ملی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایس پی جی کمانڈو گنیش گیتا جو وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے کا حصہ تھے، 24 فروری کو اپنے آبائی مقام سنار تعلقہ کے میندھی میں چھٹی منانے آئے تھے۔

جمعرات کی صبح وہ اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی کے ساتھ سائی کے مندر میں درشن کے لیے شرڈی گئے تھے۔ جب کمانڈو گنیش اپنے بال بچوں کے ساتھ نندورمادھمیشور میں اجوا نہر سے ہوتے ہوئے گھر جا رہا تھا تو گنیش گیتا نے اپنی موٹر سائیکل پر قابو کھو دیا اور گیتا کی موٹر سائیکل سیدھے نہر میں جا گری۔ کمانڈو گنیش گیتا اپنی بیوی اور دو بچوں سمیت پانی میں گر گئے۔ بیوی اور بیٹا جیسے ہی ایک طرف گرے انہیں جلدی سے باہر نکالا گیا۔ اس دوران پانی کا بہاؤ بچی اور گنیش گیتا کو بہا لے گیا۔ اس کے بعد ایک مقامی شخص نے پانی میں چھلانگ لگا کر دونوں کو بچانے کی کوشش کی تاہم لڑکی بچ گئی۔ لیکن نہر میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث کمانڈو گنیش گیتا کی موت ہو گئی۔

مزید پڑھیں: Accident in Telangana تلنگانہ کے یوکے گوڑہ کے قریب سڑک حادثہ، کار ڈرائیور زخمی

وہیں لاش ملنے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے گاؤں والے مشتعل ہوگئے۔ ناسک کے وزیر جنگلات دادا بھوسے نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ گاؤں والوں نے دادا بھوسے کو روکنے کی کوشش کی۔ بعد ازاں نہر کو پانی کی فراہمی بند کرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور آخرکار 21 گھنٹے بعد گنیش گیتا کی لاش نہر سے برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گنیش کی لاش جمعہ کو دوپہر 2.25 بجے جائے حادثہ سے تقریباً ایک کلومیٹر دور ملی۔ پولیس نے بتایا کہ وہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ میں ڈیپوٹیشن پر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.