ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں اجتماعی قربانی کا بڑھتا رجحان

مالیگاؤں میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل جگہ جگہ پوسٹر نظر آرہے ہیں جن میں جانوروں کی قربانی کے اہتمام کی بات کہی گئی ہے۔ اس میں مسلمانوں کی مختلف مذہبی اور ملی تنظیموں کی جانب سے ہونے والی اجتماعی قربانی کا ذکر کیا گیا ہے۔

مالیگاؤں میں اجتماعی قربانی کا بڑھتا رجحان
مالیگاؤں میں اجتماعی قربانی کا بڑھتا رجحان
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 7:15 PM IST

عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہے۔ سنت نبوی وابراہیمی پر عمل کے لیے حسب حال مسلمان کوشاں نظر آتے ہیں۔

مسلم اکثریتی شہروں میں مسلمان جانوروں کی قربانیاں کرتے ہیں۔مسلمانوں کی مختلف مذہبی اور ملی تنظیموں کی جانب سے اجتماعی قربانیاں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مالیگاؤں میں اجتماعی قربانی کا بڑھتا رجحان

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل جگہ جگہ پوسٹر نظر آرہے ہیں جن میں جانوروں کی قربانی کے اہتمام کی بات کہی گئی ہے۔ ان میں سے کئی پوسٹرز میں مسلمانوں کی مختلف مذہبی اور ملی تنظیموں کی جانب سے ہونے والی اجتماعی قربانی کا ذکر کیا گیا ہے۔

ان پوسٹروں میں لکھا ہے کہ اپنی قربانی کو ضرورت مند لوگوں اور خاص طور پر مدرسوں میں صدقہ کریں۔ان تمام تنظیموں کے ذمہ داران عیدالاضحٰی کی آمد سے قبل اپنی اپنی تنظیموں کے نام اور فی حصہ قربانی کی رقم کا اسٹال لگائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ان اداروں کی جانب سے مالیگاؤں شہر اور بیرونی شہروں میں بھی قربانی کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں فی حصہ 1400 روپے اور 2900 روپے ہے۔اسی طرح عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرانتظام گزشتہ کئی عرصے سے اجتماعی قربانیاں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

یہ انتظام مولانا محمد سید امین القادری کی طرف سے کیا جارہا ہے۔ مالیگاؤں میں 3500 روپے اور بیرونی شہروں کےلیے 1400 روپے فی حصہ رکھا گیا ہے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جیلانی مشن و غلامان مسجد رضا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری اجتماعی قربانی کے مقامی ذمہ دار محمد عمران رضوی سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ جیلانی مشن (ممبئی) کے زیر اہتمام یہ اجتماعی قربانیاں کا سلسلہ مختلف ریاستوں میں چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر قربانی کے لئے جانوروں کی قیمت کافی زیادہ ہوتی ہے اسلیے 2900 روپے فی حصہ رکھا گیا ہے۔اور اس قربانی میں حصہ لینے والے افراد کو گوشت بھی فراہم کیا جاتا ہے۔اور جو بیرونی ریاستوں میں ہونے والی قربانیاں علمائے کرام کی رہنمائی میں کی جاتی ہے۔جس کا گوشت مضافاتی علاقوں میں غریب مسلمانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑے جانور کی قربانی کے معاملے پر ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل

اسی طرح عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرانتظام اجتماعی قربانی کے مقامی ذمہ دار قاری نور محمد رضوی نے کہا کہ بیرونی شہروں کی قربانی سنی دعوت اسلامی کے علمائے کرام کی رہنمائی میں نمائندے اپنے ہاتھوں سے شرعی تقاضوں کے مطابق کرتے ہیں اور گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر فی حصہ قربانی 3500 روپے اور بیرونی شہروں کا فی حصہ 1400 روپے رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.