ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ایک تقریب کو خطاب کر تے ہوئے کہاکہ سبھی لوگوں کو ایودھیا جانا ہے۔ جنوری میں ہم سبھی کو اویودھیا کا دورہ کرنا چاہئے۔ آشیرواد لیکر آئیں اور سرکار بنائیں۔
بھکتوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس ہی اپنی سرکار اقتدار میں آئی ہے سبھی بند اتسو ہم نے کھول دیئے۔ سبھی مندروں کو ہم نے کھول دئیے اور سبھی لوگوں کو تہوار منانے کے لیے آزاد کر دیا۔ عوام کے دل میں 12 بجے تک پروگرام کرنے کے لئے کہا تھا ہم نے کر دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی بات کرتی ہے من کی بات کرتی ہے آپ جو چاہیں گے حکومت وہی کریگی۔
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اس بارے میں کہا کہ یہ حکومت بار بار مذہب کو بیچ میں لیکر آتی ہے۔ اگر یہ چن کر آتے ہیں تو عوام کے ووٹ سے آتے ہیں کیا ووٹ لینے میں اسی طرح کا بھید بھاؤ ہوتا ہے۔ اعظمی نے کہا کہ یہ ملک سیکولر ہے۔ مندر بنے یا مسجد بنے سب کی عزت ایک برابر ہونی چاہئے سماج کو اس وجہ سے مت تقسیم کرو۔
یہ بھی پڑھیں:Shinde Vs Thackeray ادھو ٹھاکرے حماس اور لشکر طیبہ سے بھی اتحاد کر سکتے ہیں: شندے
وہیں این سی پی کے قومی ترجمان اور سابق اقلیتی کمیشن نسیم صدیقی نے کہا کہ شندے حکومت کا دیوالیہ پن ہے جس میں وہ ہر معاملے کو مذہب سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں چونکہ انتخابات نزدیک ہیں ترقیاتی کام تو اُنہوں نے کچھ کیا نہیں۔ اُنہوں نے شیوسینا سے غداری کی دوسرے لوگوں نے غداری کی ایسے غدار ایودھیا جائیں یا کیلاش پروت جائیں ایسے غداروں کو بھگوان بھی نہیں بچائیں گے۔