ETV Bharat / state

فڑنویس اور اجیت پوار کا کسانوں کی اضافی امداد پر تبادلہ خیال

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے بعد وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے گذشتہ رات سابقہ رہائش گاہ پر نائب وزیر اعلی اجیت پوارسے ملاقات کی۔

فڑنویس اور اجیت پوار کا کسانوں کی اضافی امداد پر تبادلہ خیال
author img

By

Published : Nov 25, 2019, 9:59 AM IST

وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ریاست میں غیر موسمی بارش سے متاثر کاشتکاروں کو اضافی مدد فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

ایک ٹویٹ میں سی ایم او نے کہا کہ پیر کو ریاستی چیف سکریٹری اور فائنانس سکریٹری سے مزید بات چیت کی جائے گی۔

سی ایم او نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے آج غیر موسمی بارش سے متاثرہ کسانوں کی اضافی مدد اور امداد کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ آج وزیر اعلی اس پر مزید تبادلہ خیال کریں گے۔

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے 16 نومبر کو اکتوبر تا نومبر کے دوران غیر موسمی بارش سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور متاثرہ کسانوں کو مالی امداد کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو صبح 8 بجے دیویندر فڑنویس نے بطور وزیر اعلی حلف لیا تھا جب کہ این سی پی کے سینیئر رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

وہیں این سی پی سربراہ شرد پوار نے گذشتہ روز اجیت پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ 'بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ این سی پی نے شیو سینا اور کانگریس سے حکومت بنانے کے لیے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ہے۔ لوگوں میں الجھن اور غلط تاثر پیدا کرنے کے لیے اجیت پوار کا بیان جھوٹا اور گمراہ کن ہے'۔

Intro:Body:

MONDAY

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.