ETV Bharat / state

City Shutdown اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کے خلاف مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے بند منایا گیا - اورنگ آباد شہرکا نام تبدیل کمیٹی

ریاست مہاراشٹرکے اورنگ آباد میں شہر کا نام تبدیل کرنے کے بعد مسلم تنظیموں میں حکومت کے خلاف غصہ دیکھا جا رہا ہے جس کو ظاہر کرنے کے لیے اورنگ آباد کی مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے آج جمعہ کے دن شہر بند کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد شہر کے کئی مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگوں نے اپنا کاروبار بند رکھا۔

اورنگ آباد نام تبدیلی معاملے پرمسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے شہربند

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 4:44 PM IST

اورنگ آباد نام تبدیلی معاملے پرمسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے شہربند

مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد کا نام تبدیل کئے جانے کے بعد سے کئی سارے مسلم تنظیموں کی جانب سے حکومت کے خلاف ناراضگی دکھائی دے رہی ہے۔ اورنگ آباد کی مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے آج جمعہ کے دن شہر بند کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے آج صبح سے ہی اورنگ آباد شہر کے کئی سارے مسلم اکثریتی علاقوں میں بند کا اثر دیکھنے کو مِل رہا ہے شہر کے کئی سارے مسلم علاقوں میں جہاں صبح کے وقت بھیڑ بھاڑ دکھائی دیتی تھی وہاں پر اس وقت سن سان دکھائی دے رہا ہے خاص طور پر شاہ گنج، روشن گیٹ، کٹ کٹ گیٹ، سی ٹی چوک وغیرہ علاقوں میں بند کا زیادہ اثر دیکھنے کو مِل رہا ہے۔

شہر کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے تبدیلی نام کے خلاف وہ ایک دن اپنا کاروبار بند کر سکتے ہیں تاکہ حکومت کو یہ بتا سکے کہ شہر کے کاروباری شہر کا نام تبدیل کرنے کے خلاف ہے۔اورنگ آباد ضلع میں پچھلے کچھ دنوں سے مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے صدر الیاس کرمانی شہر کا نام تبدیل ہونے کے بعد سے ہی عوام سے ایپل کر رہے تھے ایک دن کے لیے شہر کو بند رکھنا جائے۔ جس کا اثر دیکھنے کو مِل رہا ہے کہ شہر کے کئی کاروباری علاقے بند ہے۔

مزید پڑھیں:Groom Arrive In Protest اورنگ آباد احتجاج میں عروسی لباس ملبوس دولہے نے حصہ لیا

شہر کا نام تبدیل کیے جانے کی خلاف مسلم تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں ساتھ ہی علاقائی کمشنریٹ دفتر کے انورڈ آوٹ ورڈ ڈپارٹمنٹ میں لوگ اپنے عرضی جمع کروا رہے ہیں۔ اورنگ آباد تبدیلی نام سنگھرش کمیٹی کی جانب سے ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو زنجیری احتجاج کیا جا رہا ہے اور یہ احتجاج غیر متعین وقت کیلئے شروع کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.