ETV Bharat / state

اورنگ آباد: مریم مرزا لائبریری مشن کے تحت بچوں نے یوم اساتذہ منایا

اورنگ آباد میں یوم اساتذہ کے موقع پر مرزا لائبریری مشن کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو این سی پی یو ایل کا رسالہ 'بچوں کی دنیا' تقسیم کی گئی۔

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 12:37 PM IST

مریم مرزا لائبرری مشن  کے تحت بچوں نے یوم اساتذہ منایا

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا وبا کی وجہ سے کئی سارے اسکول بند رہے، لیکن مرزا لائبریری مشن کے ذریعے بچوں نے اپنے علاقے و محلے میں یوم اساتذہ مناکر اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے قوم کے معماروں کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

یوم اساتذہ کے موقع پر مریم مرزا لائبریری مشن کے تحت بائیجی پورہ علاقے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بچوں نے ماہر تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن، سر سید احمد خان، میزائل مین اور معروف دانشور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ طلبا و طالبات نے منفرد انداز میں تعلیم کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا۔ پروگرام میں سب سے بہترین تقریر کرنے والی طالبہ صفیہ قیصر کو انعام سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:سائنسداں طوبی کا پیغام: تعلیم سے ہی بہتر مستقبل طے ہوتا ہے

پروگرام میں شامل تمام طلبا و طالبات کو این سی پی یو ایل کا رسالہ 'بچوں کی دنیا' تقسیم کیا گیا۔ طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ اس رسالے کے ذریعے انھیں کافی معلومات حاصل ہورہی ہیں اور وہ اپنے بڑوں کو بھی اس سے واقف کروارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.