ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ڈومبیولی ایم آئی ڈی سی میں ایک کیمیکل کمپنی میں اچانک بھیانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے.
دوپہر کو اچانک میٹرو پولیٹن نامی کیمیکل کمپنی میں آتشزدگی کا یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی آتش فرو عملہ کی چار گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
آگ کے فلک بوس شعلے اور کیمیائی مادہ فضا میں تیر رہے ہیں. جسکی وجہ سے مقامی افراد کو زبردست دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
فلحال ابھی تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس اور اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچے ہوئے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔