ETV Bharat / state

Human Trafficking Case اورنگ آباد کی خاتون کو راجستھان میں فروخت کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 12:32 PM IST

اورنگ آباد ضلع کے چھاونی تھانے کی پولیس نے ایک خاتون کو فروخت کرنے کے الزام میں چار لوگوں کو گرفتار کرکے انسانی اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ گرفتار افراد پر خاتون کو دو لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔Four Persons Arrested In Human Trafficking Case

اورنگ آباد کی خاتون کو راجستھان میں فروخت کرنے کے الزام میں چار گرفتار

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آبادکی رہنے والی ایک خاتون کو ملازمت کا جھانسہ دے کر راجستھان میں فروخت کرنے کے انسانی اسمگلنگ کا ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔

اورنگ آباد کی خاتون کو بیرون ریاست میں فروخت کرنے کا معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد چھاونی تھانے کی پولیس حرکت میں آگئی اور اس معاملے میں ملوث دو افراد کو راجستھان سے گرفتار کرلیا۔ اس معاملے میں اورنگ آباد سے مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

انسپکٹر کیلاش دیشمانے نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ تیس سالہ خاتون کو ہارون اور شبانہ نے جودھپور میں ملازمت کا جھانسہ دے کر وہ اسے اپنے ساتھ راجستھان لے گئے جہاں متاثرہ کو دو کھ اسّی ہزار روپیوں میں فروخت کر دیا۔ بتایا گیا کہ متاثرہ کا جنسی استحصال بھی کیا گیا۔ متاثرہ کو دوبارہ فروخت کرتے ہوئے ایک نوجوان کے ہمراہ شادی کرا دی جو مسلسل دو ماہ تک اس کا جنسی استحصال کرتا رہا۔ اس دوران متاثرہ کے لڑکا نے اورنگ آباد کے چھاؤنی پولس اسٹیشن میں اپنی ماں کے اغوا ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔

انہوںن ے کہاکہ راجستھان میں متاثرہ خاتون نے ملزمین سے نجات پانے کے لئے گھر سے بھاگ کر ایک ٹرک میں سوار ہو کر پولس اسٹیشن پہنچی۔پولیس کو سارا معاملہ بتایا۔اس کے بعد راجستھان پولس نے اورنگ آباد چھاؤنی پولیس سے رابطہ قائم کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع دی۔خاتون کو اورنگ آباد کے لئے روانہ کیا۔ِاس کے بعد اورنگ آباد چھاؤنی پولیس اسٹیشن پر پہنچ کر متاثرہ نے شکایت درج کرائی کہ ہارون اور شبانہ دونوں نے اسے نومبر 2022 کو راجستھان لے گئے تھے۔ جہاں پہلے ہی چار خواتین موجود تھیں۔ متاثرہ کو مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرا کر تین افراد کے ہمراہ جنسی تعلقات قائم کرنے کے لئے مجبور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mumbai International Airport ممبئی ایئرپورٹ سے تین غیر ملکی شہری گرفتار

خاتون نے مزید کہاکہ ہارون کھانا میں نشہ آور ادویہ ملا دیا کرتا تھا اس کا ویڈیو بھی تیار کیا گیا اورنگ آباد کی خاتون کی ایک نوجوان کے ہمراہ شادی کرانے کے بعد کچھ دن متاثرہ خاتون اُس شخص کے ساتھ رہنے کے بعد موقع ملتے ہی متاثرہ خاتون فرار ہوگئی۔ چھاؤنی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر گنیش کیدار اور لکشمن امبرے کی ٹیم راجستھان پہنچی اور ملزمین کو گرفتار کرلی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.