اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین وجاہت مرزا آئے تھے۔ انہوں نے وقف بورڈ کے سی ای او اور وقف بورڈ کے دیگر ملازمین کے ساتھ بند کمرے میں گھنٹوں میٹنگیں کی لیکن میڈیا نمائندوں سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین وجاہت مرزا ریاست کے صدر دفتر آئے تھے لیکن انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے رکن سید امتیاز جلیل نے گزشتہ دنوں یہ الزام لگایا تھا کہ مہاراشٹر حکومت وقف بورڈ کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ Chairman of Maharashtra State Waqf Board Meeting with Waqf Employees
یہ بھی پڑھیں:
راجیہ سبھا رکن فوزیہ تحسین خان نے بھی وقف بورڈ کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا حالانکہ مہاراشٹر وقف بورڈ اقلیتوں کا وہ سرکاری ادارہ ہے جو ہزاروں ایکڑ قیمتی زمین کا مالک ہے۔ فی الحال یہ ادارہ مالی بحران کا شکار ہے اس کی بیشتر زمینوں پر ناجائز قبضہ جات ہوچکے ہیں اور اس کی ساری قیمتی زمینیں بک چکی ہے جب کہ وقف ایکٹ کے مطابق وقف کی زمینوں کی خریداری اور بکری نہیں کی جاسکتی۔ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین اورنگ آباد شہر میں واقع مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے صدر دفتر آئے ہوئے تھے انہوں نے بند کمرے میں وقف سی ای او اور دیگر ملازمین کے ساتھ گھنٹوں میٹنگ کی لیکن میڈیا سے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔