ETV Bharat / state

Nawab Malik: نواب ملک کا مرکزی ایجسیوں پر جاسوسی کا الزام

نواب ملک Nawab Malik نے واضح کیا کہ اگر کوئی میرے اور میرے خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ میرے پاس آئے میں اس کو درکار معلومات دینے کے لیے تیار ہوں'۔

Central officers are trying to spy me and my faimaly: Nawab Malik
نواب ملک کا مرکزی ایجسیوں پر جاسوسی کا الزام
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 10:51 PM IST

مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعے میرے اور میرے خاندن کے لوگوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔ اس کے خاطر خواہ ثبوت ہیں اور اس کی شکایت مرکزی وزیر داخلہ و ممبئی پولیس سے کی جائے گی۔ یہ اطلاع آج این سی پی کے قومی ترجمان و اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

نواب ملک Nawab Malik نے کہا کہ جب میں دبئی میں ایک پرگرام میں شرکت کے لیے گیا تھا تو دو افراد میرے گھر، اسکول اور نواسوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شک ہونے پر جب ان سے لوگوں نے تفتیش کرنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیے۔ ان دووں افراد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ان کی پوری معلومات ہمیں حاصل ہوگئی ہے۔ ’کو‘ ہینڈل پر انہوں نے میرے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔

نواب ملک Nawab Malik نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کوئی میرے اور میرے خاندان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ میرے پاس آئے میں اس کو درکار معلومات دینے کے لیے تیار ہوں'۔

نواب ملک نے کہا کہ میرے خلاف کچھ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے افسران واٹس ایپ پر مسودہ تیار کرکے ای میل کے ذریعے جھوٹی شکایت درج کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ اس ضمن میں مرکزی ایجنسیوں کے واٹس ایپ چیٹ کے ثبوت میرے ہاتھ لگے ہیں'۔

نواب ملک نے یہ واضح اشارہ دیا ہے کہ اگر مرکزی حکومت ریاستی وزراء کو پھنسانے کی کوشش کرے گی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے تحت کام کرنے والے افسران اگر اس طرح کی کارروائی کریں گے تو ہم اسے دیکھیں گے، لیکن اس طرح کی حرکتیں کرکے خوفزدہ کرنے کی کوشش اگر مرکزی تفتیشی ایجنسیاں کریں گی تو ہم اس طرح کی چالوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے'۔

نواب ملک نے کہا کہ اگر کسی وزیر پر جاسوسی کے ذریعے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کی گئی تو یہ سنگین معاملہ ہے اس لیے اس کی شکایت مرکزی وزیرداخلہ اور ممبئی پولیس کمشنر سے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.