مہاراشٹرا کی مہاوکاس اگھاڑی اور مرکز کی مودی سرکار کے مابین ایک مرتبہ پھر تناؤ کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مہارشٹر میں بے موسم ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے ریاست کے کوکن سمیت دیگر علاقوں میں تباہی مچا رکھا تھا، جس کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔
تفصیلات کے مطابق نقصان سے نپٹنے کے لئے مہاراشٹرحکومت نے مرکز سے مدد مانگی.جس کے جواب میں مرکز نے مہاراشٹر کے ساتھ سوتیلا سلوک کرتے ہوئے صرف اور صرف 268 کروڑ روپئے دئیے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹر میں آنے والے طوفان کی وجہ سے ریاست کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ جس کے لئے ریاست نے مرکزی حکومت سے مدد مانگی تھی۔ ریاستی حکومت نے مرکز سے 1065 کروڑ روپئے کے راحتی فنڈ کا مطالبہ کیا تھا۔لیکن مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کو محض 268 کروڑ روپئے دیئے۔ بتایا گیا جہاں پر بی جے پی اقتدار میں ہے ان ریاستوں کو خاطر خواہ امداد فراہم کی جارہی ہے۔حیرت انگیز طور پرمغربی بنگال کو سب سے زیادہ فنڈ دیا گیااس بار مرکزی حکومت نے مغربی بنگال پر بہت مہربان دکھائی دے رہی ہے۔
مرکز کو ایک بار پھر ان الزامات کا سامنا ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 2707.77 کروڑ روپئے کی مالی مدد کی ہے۔ یہ مدد ریاست کو قدرتی آفات کے سبب ہونے والے نقصان کے بعد مستحکم کرنے کے لئے دی جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی بنگال کو 1000 کروڑ اور اڑیسہ کو 500 کروڑ کی مالی امداد فراہم کی جاچکی ہے۔جبکہ577 کروڑ کرناٹک کودئیے گئے ہیں.
مغربی بنگال ، اڑیسہ اور مہاراشٹرا میں سمندری طوفان کے باعث بہت زیادہ نقصان ہوا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی کرناٹک اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کی عوام کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں سکم کو تودے گرنے سے بھاری نقصان ہوا۔