ETV Bharat / state

'جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے ایک بار پھر اٹھ کھڑے ہونے کا وقت'

مرکز کی بی جے پی حکومت آئین کو پامال کرتے ہوئے ملک میں آمریت لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ 1942 کی مانند جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے ایک بار پھر اٹھ کھڑا ہوا جائے۔

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 9:51 PM IST

جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے ایک بار پھر اٹھ کھڑے ہونے کا وقت: بالاصاحب تھورات

ممبئی: ہمارے آباؤ اجداد نے ملک کو آزادی دلانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کانگریس پارٹی نے اس ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھایا لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت آئین کو پامال کرتے ہوئے ملک میں آمریت لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ 1942 کی مانند جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لئے ایک بار پھر اٹھ کھڑا ہوا جائے۔

کانگریس کے کارکنان کو اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین اور ریاستی وزیر محصول بالاصاحب تھورات نے کی ہے۔
ملک کی آزادی کی تحریک میں فیصلہ کن جدوجہد کی بنیاد بننے والے 'اگست کرانتی ' کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر محصولات بالاصاحب تھورار نے آج صبح اگست کرانتی میدان میں ستون شہدا پر پھول پیش کرتے ہوئے شہدا کو سلام پیش کیا-

کانگریس کارکنان کی رہنمائی کرتے ہوئے تھورات نے کہا کہ 1942 میں اسی دن مہاتما گاندھی نے ممبئی کے تاریخی اگست کرانتی میدان سے 'انگریزو بھارت چھوڑو' کا نعرہ دیا تھا۔ ان کے اس نعرے کے جواب میں ملک کے لاکھوں افراد ، مذہب اور خطے سے بالائے طاق ہوکر آزادی کی اس جدوجہد میں شامل ہوئے اور ملک کو برطانوی غلامی سے آزادی دلائی۔

آزادی کے بعد کانگریس کی حکومتوں نے اس ملک میں جمہوریت کی آبیاری کی۔ جس راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے 1942 کی جنگ آزادی کی مخالفت کی تھی، اسی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے اژارے پر چلنے والی مرکز کی بی جے پی حکومت نے آئین کو پامال کرتے ہوئے جمہوریت کو ختم کرکے آمریت لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقتدار اور پیسے کی طاقت سےمختلف ریاستوں کی حزب اختلاف کی زیرقیادت حکومتوں کو گرانے کی کوشش کررہی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کو ختم کرنے کے لئے ای ڈی ، انکم ٹیکس اور سی بی آئی جیسے اداروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ملک کے لوگوں میں ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لہذا جمہوریت ، آئین، سیکولرازم، قومی یکجہتی کی حفاظت کے لئے ایک بار پھر 1942 کی مانند جدوجہد کی شروعات کرتے ہوئے فرقہ پرست وذات پات کی سیاست کرنے والی بی جے پی کو 'چلے جاؤ' کہنے کا وقت آگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.