ETV Bharat / state

تھانے : مرکزی وفد کا تھانے دورہ - نوی ممبئی کے پولیس اور کمشنرز

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میں مرکز کی جانب سے آئے وفد نے کورونا متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد حکم دیا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن میں سختی برتی جائے تاکہ نئے کیسز کو روکا جاسکے۔

تھانے : مرکزی وفد کا تھانے دورہ
تھانے : مرکزی وفد کا تھانے دورہ
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 11:28 AM IST

اس وفد نے کورونا کا علاج کرنے والے ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا ساتھ ہی تھانے ضلع کے تمام میونسپل کمشنرز پولیس کے اعلیٰ افسران سے بھی ملاقات کر کےکورونا سے نمٹنے کی تدابیر اور لاءاینڈ آرڈر کا بھی جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مرکزی و صوبائی حکومتیں انتہائی سنجیدگی سے کام لے رہی ہیں مرکز کی جانب سے متاثرہ ریاستوں، اضلاع و شہروں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اس میں سے ایک وفد ایڈیشنل سکریٹری منوج جوشی کی قیادت میں تھانے پہنچا جہاں انھوں نے ضلع کی تمام مونسپل کارپوریشن کے کمشنرز اور پولیس کمشنروں سے ملاقات کرکے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

تھانے : مرکزی وفد کا تھانے دورہ
تھانے : مرکزی وفد کا تھانے دورہ

ساتھ ہی وفد نے کورونا کا علاج کر رہے تھانے کے سیول ہسپتال ،کوشالیہ ، ہوریزون ہسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد کلوا ، پارسک نگر ، ممبرا ، امرت نگر وکوسہ کا بھی دورہ کیا ۔ اور پھر ٹی ایم سی میں نریندر بلار ہال میں افسران کے ساتھ گفتگو کی جہاں تھانے ضلع کلکٹر راجیش نارویکر نے انھیں کمیونٹی کچن کی تفصیلات پیش کی جہاں سے یومیہ اجرت کرنے والے مزدوروں و غریبوں کے لیے کھانا بنایا جاتا ہے۔

ضلع بھر میں مریضوں کی جانچ و علاج شہر میں کنٹرول اور حالات پر کس طرح نظر رکھی جارہی ہے ان باتوں سے انھیں آگاہ کیا۔اس دوران منوج جوشی نے کہا کہ خاص کر بزرگ شہریوں کا دھیان رکھا جائے ان کی طبیعت و علاج ان کے کھانے پینے کا اور شہریوں میں جو خوف ہے اسے کم کیا جائے ۔

تھانے : مرکزی وفد کا تھانے دورہ

اس دوران تھانے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وجئے سنگھل نے بھی ٹی ایم سی کے ماتحت علاقوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے بہت ہی احتیاط برتی جارہی ہے انھوں نے بتایا کہ شہر میں کئی اسکواڈ بنائے گئے ہیں جانچ کرنے کے لیے فلو سینٹر بنائے گئے ہیں ڈور ٹو ڈور جاکر لوگوں کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے شہر بھر کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے بھی لاک ڈاؤن کو لیکر شہر میں لاءاینڈ آرڈر کے متعلق انھیں آگاہ کیا ۔اسی طرح نوی ممبئی کے پولیس اور کمشنرز نے بھی اپنے شہروں کا تفصیلی سروے پیش کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.