ETV Bharat / state

Celebrated Quran Day مہاراشٹرا میں یوم قرآن بڑے پیمانہ پر منایا گیا

author img

By

Published : Jul 8, 2023, 5:14 PM IST

قرآن کریم کے نسخے کو نذرِآتش کئے جانے کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے،اسی لئے آج جمعہ کو بموقع شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ عنہ پررضا اکیڈمی نے سویڈن میں نسخہ قرآن سوزی پر یوم قرآن منانے کی اپیل کی

آج یوم قرآن منایا گیا
آج یوم قرآن منایا گیا
آج یوم قرآن منایا گیا

سویڈن کی مرکزی جامع مسجد کے سامنے عید الاضحیٰ کے دن سالوان مومیکا کے ذریعہ قرآن کریم کے نسخے کو نذرِ آتش کئے جانے کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ پھوٹ پڑا ہے، اسی لئے آج جمعہ کو بموقع شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ عنہ پر رضا اکیڈمی نے سویڈن میں نسخہ قرآن سوزی پر یوم قرآن منانے کی اپیل کی اور ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے مساجد و مدارس جامعات و مکاتب خانقاہ ودرسگاہ یہاں تک کہ گھروں میں بڑے پیمانے پر تلاوتِ قرآن کریم کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی یوم قرآن کے کامیاب انعقاد پر بیان دیتے ہوئے قائد ملت اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ جس طرح سے سویڈن حکومت کی اجازت سے سلوان مومیکا نے قرآن پاک کے نسخے کو نذرِ آتش کرکے اپنی بدبختی کا ثبوت دیا ہے، اس سے حکومت سویڈن نے اپنی اسلام و مسلم دشمنی کو ظاہر کردیا ہے۔ جس پر در عمل پیش کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں نے رضا اکیڈمی کی اپیل پر خطاب جمعہ میں آئمہ مساجد نے بھرپور طریقے سے سویڈن کی مذمت کرتے ہوئے عظمت قرآن پر خطاب کیا۔
نوری نے مزید کہا کہ کیا یورپی ممالک آزادی اظہار رائے کا مطلب توہین رسالت و قرآن کریم کی بے حرمتی سمجھتے ہیں، اگر ان کے نزدیک آزادی اظہار رائے کا مطلب یہی ہے تو میں ایسی اظہار رائے کی آزادی پر تھوک دیتا ہوں جس میں مقدس کتاب کی بے حرمتی ہو۔ نوری نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والا ملک سویڈن مسلسل اہانت رسول و توہین قرآن کا مرتکب ہورہا ہے افسوس 57مسلم مملکت کے سربراہان صرف ہم خیال ہوکر سویڈش کی پروڈکٹ کا بائیکاٹ کردیں تو اس کے ہوش ٹھکانے آجائیں۔ مگر وہ صرف زبانی خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کرتے وہیں
اقوام متحدہ دنیا کی سب سے مجبور تنظیم بن رہ گئ ہے، جس سے کسی طرح کی امید کرنا فضول ہے۔

مسلم سربراہان کو چاہیے کہ وہ سویڈن کے خلاف عالمی کورٹ میں مقدمہ دائر کریں ،مزید سویڈن نیٹو کی رکنیت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے ہرگز ہرگز اس کی رکنیت نہ دی جائے۔ آخر میں نوری نے امت مسلمہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان کثرت سے قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کریں خواتین اسلام کم از کم ایک رکوع کی تلاوت خود کریں اور اپنے بچوں کی تربیت بھی قرآن کریم کی تلاوت کے بہاروں میں کریں ان شآء اللّٰہ پورا گھر،خاندان، معاشرہ، اس طرح سے قرآن کریم سے اپنا رشتہ مضبوط کرے گا۔

ہالینڈ حضرت علامہ مفتی شفیق الرحمن عزیزی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ اسلام دشمن طاقتیں ہردور میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوششیں کرتی رہی ہیں۔ لیکن انہیں ہمیشہ رسوائی و ذلالت ملی ہے، اسی کی ایک کڑی سویڈن بھی ہے، جو اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کے غم و غصّے کا شکار بن رہا ہے، اسے چاہیے کہ وقت رہتے ہوئے ملعون سلوان کو سزائے موت دے ورنہ سویڈن اپنے کئے کا سزا معاشی طور پر جھیلنے کے لئے تیار رہے۔

جمشید پور میں سید سیف الدین اصدق مصباحی صاحب نے بھی عظمت قرآن پر زبردست خطاب کیا اور سویڈن کو یاد دلایا کہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے وہ آج بھی کفن ساتھ رکھ کر چلتا ہے۔ بسم اللّٰہ مسجد رفیع نگر گوونڈی کے خطیب و امام مفتی قیصر حسن برکاتی نے کہا کہ قرآن مجید آفاقی کتاب ہے، جو بھی اس کی بے حرمتی کرے گا وہ تباہ و برباد ہو جائے گا۔ مولانا امان اللہ رضا قباء مسجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں تم صرف سویڈن کے پروڈکٹ کا بائیکاٹ کردو پھر دیکھو کیسے یہ اسلام دشمن ملک تمہارے قدموں میں گر کر بھیک مانگتا ہے ،فخر القراء حضرت قاری گلزار احمد رضوی نے بھی کھل کر سویڈن حکومت کی مذمت کی اور کہا کہ سویڈش کو اپنی حیثیت دیکھ لینی چاہیے کہ وہ صرف ایک کروڑ آبادی والا ملک ہے۔

مزید پڑھیں:Pope Francis on Quran Burning پوپ فرانسس کا قرآن پاک کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار

علامہ فتح احمد بستوی ڈربن وغیرہ نے بھی سویڈن کے خلاف سخت مذمت کئے ہیں وہیں مہاراشٹر ،مالیگاوں ،نانڈیر ناسک ، پربھنی بلڈانہ اورنگ آباد وغیرہ سمیت اتر پردیش،بہار بنگال اوڈیشہ کرناٹک سمیت دیگر صوبوں میں بھی رضا اکیڈمی کے اعلان کا اثر دیکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.