مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مشہور ریلوے اسٹیشن چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنلس (سی ایس ایم ٹی) سےمتصل برج جو ڈی این روڈ(فورٹ) پر واقع ہے، یہ ریلوے اسٹیشن سے ٹائمس آف انڈیا کی عمارت کے پاس ہے، ریلوے اسٹیشن ہونے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مسافر اس برج سے آمد ورفت کرتے ہیں۔
اس فوٹیج میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے آناً فانا برج گرتا ہے اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے دور ہٹ جاتے ہیں، اس برج کے نیچے سے گزرہی ایک ٹیکسی بھی اس حادثے کا شکار ہوگئی۔
واضح رہے کہ ممبئی میںم 5 بجے سے 8 بجے کا وقت انتہائی مصروف ترین وقت ہوتا ہے، فورٹ علاقے میں اکثر سرکاری دفاتر اور کمپنیوں کے صدر دفتر ہونے کی وجہ سے کافی بھیڑ ہوتی ہے، اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر اس برج کا استعمال کیا کرتے تھے۔