ETV Bharat / state

سنجے راوت کے خلاف مقدمہ - شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت کے خلاف شکایت درج

ریاست مہاراشٹر کے ضلع یوت مال میں شیو سینا کے رہنما سنجے راوت کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف 'سامنا' اخبار میں مضمون لکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Case against Sanjay Raut for article against PM in Saamana

Case registered against Sanjay Raut f
Case registered against Sanjay Raut f
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 9:50 AM IST

Updated : Dec 12, 2023, 12:58 PM IST

یوت مال: مہاراشٹر کے ضلع یوت مال پولیس نے پیر کو شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رہنما ورکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے خلاف پارٹی کے ترجمان 'سامنا' میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض مضمون لکھنے پر ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے جو کہ شیو سینا کے ترجمان اخبار 'سامنا' کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ہیں۔

  • Nagpur, Maharashtra: Shiv Sena (UBT) MP Sanjay Raut on a case registered against him for objectionable writeup against PM in 'Saamana'; says, "We have respect for PM Narendra Modi...Amit Shah made remarks on Former PM Jawaharlal Nehru a few days earlier, will a case get… pic.twitter.com/hfYGIwsRR5

    — ANI (@ANI) December 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی جے پی یوت مال کے کنوینر نتن بھٹڈا نے اس سنجے راوت کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ شکایت کے مطابق بھتڈا نے دعویٰ کیا کہ شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے 11 دسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض مضمون لکھا تھا۔ اس ضمن میں پولیس اہلکار نے کہا کہ مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا اور دیگر جرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: منی پور واردات کو لیکر راؤت کی وزیراعظم مودی پر تنقید

واضح رہے کہ شیو سینا کے اخبار 'سامنا ' میں اکثر و بیشتر مرکز کی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف لکھا جاتا ہے اور اس اخبار میں مختلف امور پر بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان شیو سینا کے ہی ایک لیڈر ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا کچھ اراکین اسمبلی کے ساتھ بغاوت اور بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرکے حکومت قائم کرنے کے بعد زیادہ تلخیاں پیدا ہوگئیں ہیں۔

Last Updated : Dec 12, 2023, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.