ETV Bharat / state

مالیگاؤں: حج وعمرہ کے نام پر رقم لوٹںے والےشخص کے خلاف کیس درج - حج اور عمرہ کے نام پر رقم لوٹنے والا شخص

ملزم محفوظ الرحمن سنجے گاندھی نگر میں واقع النور حج عمرہ آفس کے ذریعے حج یا عمرہ پر جانے والے افراد سے رقم لی تھی۔ملزم نے تقریبا 19 افراد سے 22 لاکھ 99 ہزار کی رقم حج اور عمرہ کے نام پر لی تھی۔

مالیگاؤں: حج وعمرہ کے نام پر رقم لوٹںے والےشخص کے خلاف کیس درج

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 12:40 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں حج عمرہ کے نام پر لاکھوں روپے کی دھوکہ بازی کا معاملہ سامنے آیا۔

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مقامی پولیس کنٹرول روم سے اطلاع موصول ہوئی کہ آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فیاض احمد مختار احمد (50) سالہ ساکن اقصی کالونی (مالیگاؤں) نے محفوظ الرحمن خلیل احمد ساکن سنجے گاندھی نگر (مالیگاؤں) کے خلاف سنگین دھوکہ دہی کا معاملہ درج کروایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شکایت کنندےنے شکایت کی کہ محفوظ الرحمن نامی شخص نے 19 افراد کو دھوکہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محفوظ الرحمن سنجے گاندھی نگر میں واقع النور حج عمرہ نامی آفس کے ذریعے حج یا عمرہ پر جانے والے افراد سے رقم لی تھی۔ملزم نے تقریبا 19 افراد سے 22 لاکھ 99 ہزار کی رقم حج اور عمرہ کے نام پر لی تھی۔

معلوم ہوا کہ 5 فروری 2019 سے لے کر اب تک رقم کی ادائیگی کرنے والے افراد حج یا عمرہ پر نہیں جاسکے۔اس ضمن میں رقم کی ادائیگی کرنے والوں نے اپنی رقم واپس طلب کی تو ملزم محفوظ الرحمن پیسہ دینے میں ٹال مٹول کرنے لگا۔

اس معاملے میں آزاد نگر پولیس اسٹیشن نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئےتحقیقات شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.