بھیونڈی پولیس نے تاجر کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
میٹریس تاجر کا دعویٰ تھا اگر اس 'میٹریس ' پر سوئیں گے تو کورونا وائرس کل سے دور رہے گا'۔
مذکورہ اشتہار دیکھ کر مقامی کھارباو پرائمری ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بالاصاحب ڈاوکھرے نے نارپولی پولیس اسٹیشن میں میٹریس فروخت کرنے والے امر پاریکھ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس کی تفصیلی تحقیقات پولیس کررہی ہے۔
بھیونڈی تعلقہ کے کشیلی اور ول گرام پنچایت کی حدود میں اریہنت میٹریس فروخت کرنے والے تاجر نے اینٹی کورونا وائرس میٹریس 15 ہزار روپے فروخت کا اشتہار شائع کرایا تھا۔ اس کے میٹریس پر سونے سے کورونا وائرس کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ اس طرح کا بوگس اشتہار کو ممبئی سے شائع ہونے والے گجراتی روزنامہ میں 13 مارچ کو شائع کرکے عوام کے ساتھ فریب دہی کی جارہی تھی۔
مذکورہ تناظر میں جانکاری موصول ہونے کے بعد ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے نے کشیلی گرام پنچایت کے کھارباو پرائمری ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بالاصاحب ڈاوکھرے کی شکایت پر اریہنت میٹریس کے مالک امر پاریکھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 505 (2)( (bسمیت ڈسپوزل ایکٹ 2005 ، کی دفعہ 52 اور ڈرگس اینڈ ٹیلز ٹریٹمنٹ (اعتراض اشتہار) ایکٹ کی قلم 5-4-3 کے مطابق مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ جس کی تفصیلی تحقیقات نارپولی پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر پراگ بھاٹکر کررہے ہیں ۔